ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمپیوٹر اور مواصلاتی ڈیٹا کے جانچ کی اجازت دینے کی مذمت حکومت کے فیصلہ کے خلاف کانگریس عدالت سے رجوع ہوگی

کمپیوٹر اور مواصلاتی ڈیٹا کے جانچ کی اجازت دینے کی مذمت حکومت کے فیصلہ کے خلاف کانگریس عدالت سے رجوع ہوگی

Sun, 23 Dec 2018 11:59:06    S.O. News Service

کولکتہ23؍دسمبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعہ10مرکزی ایجنسیوں کو کمپیوٹر اور مواصلاتی ذرائع کی جانچ کی اجازت دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان اور بنگال سے راجیہ سبھا رکن ابھیشک منو سنگھوی نے آج کہا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ کے فیصلہ کے خلاف کانگریس عدالت سے رجوع کرسکتی ہے ۔ مرکزی حکومت کے فیصلے کو فرد کی پرائیویسی میں مداخلت بتاتے ہوئے سنگھوی نے کہا کہ مرکزی حکومت نگرانی کرنے والی حکومت ہے ۔ ہمارے پاس پرنجی آزادی نہیں ہے ۔کیا آپ 10ایجنسیوں کو اتنی آزادی دے سکتے ہیں جو کہیں بھی جانچ کرسکتی ہے ۔ اس سے قبل غیر قانونی طریقے سے لوگوں کی نگرانی کی جاتی تھی مگر اب حکومت نے اسے قانونی جواز فراہم کردیا ہے ۔ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں اور احتجاج جاری رہے گا اور اگر ضرورت پڑی تو ہم اس کے خلاف عدالت میں جائیں گے ۔ سنگھوی نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے یہ کہا کہ یہ عوام کی پرائیویسی اور آزادی کو چھیننے والی، نگرانی کرنے والی اورڈارک نائٹ بن چکی ہیں۔خیال رہے کہ سنگھوی کل کولکتہ ہائی کورٹ میں بی جے پی کی رتھ یاترا کے خلاف پیروی کرنے پر صفائی پیش کرتے ہوئے سنگھوی نے کہا کہ کانگریس بھی اشتعال انگیزی، فرقہ واریت کو پھیلانے والوں کے خلاف رہی ہے ۔اس رتھ یاترا کی مخالفت صرف اس بنیاد پر کی جارہی ہے کہ ایک طرح سے یہ کانگریس کے موقف کی تائید ہے ۔ خیال رہے کہ ڈویژن بنچ میں مغربی بنگال پولیس کی جانب سے کیس کی پیروی کرنے پر کانگریس ورکروں کے ایک گروپ نے عدالت کے باہر سنگھوی کے خلاف مظاہرہ کیا۔


Share: